مسلمانوں نے 600 سال پرانی مسجد کو شہید کرنے کی کارروائی ناکام بنادی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیکڑوں مسلمان 600 سال پرانی تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے باہر نکل آئے۔

مظاہرین نے مسجد کے اندر دھرنا دے دیا، بلڈوزرز کے ذریعے مسجد کو شہید کرنے کی کارروائی ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے مسجد کو بچانے کے لیے مختلف شفٹوں میں پہرے داری شروع کردی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس کی موجودگی میں مسجد کو گرانے کے لیے بلڈوزر لائے گئے، تاہم جب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تو کارروائی روک دی گئی۔