بلوچستان کے 27 اضلاع میں امراض گردہ کے مریضوں کےلیے 32 ڈائیلاسز سینٹرز فعال کردیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ 6 ڈائیلاسز سینٹرز کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں فعال ہیں۔ صوبے کے دیگر 26 اضلاع میں بھی ڈائیلاسز سینٹرز کام کر رہے ہیں۔
حکام محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کڈنی سینٹر اور سول اسپتال کے علاوہ دیگر 30 سینٹرز میں 850 مریض رجسٹرڈ ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق موسیٰ خیل اور دکی میں ڈائیلاسز سینٹرز پر کام جاری ہے جو اگلے ماہ تک فعال ہوں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ، جھل مگسی، سوراب، واشک، لسبیلہ میں جلد ڈائیلاسز سینٹرز بنائے جائیں گے۔