کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں۔
کینیڈا سپر لیگ 60 میں فاطمہ ثنا وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے پر فاطمہ ثناء کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔
کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا رواں سیزن میں انگلش ویمنز لیگ دی ہنڈرڈ بھی کھیل چکی ہیں۔