یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں مبینہ فوجی کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔
یمنی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے ماویہ جنکشن پر حوثیوں کے ایک فوجی کیمپ اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حوثی جنگجوؤں نے حال ہی میں مارکیٹ کے قریب ایک فوجی کیمپ قائم کیا تھا۔
دوسری جانب حوثیوں کی وزارت صحٹ کا کہنا ہے کہ حملہ ماویہ جنکشن کے قریب ایک مارکیٹ میں دکانوں پر کیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مرنے والوں اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔