خیرپور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، بوگی ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے پٹری سے اتری جس کے بعد سروس معطل ہو گئی۔
ریلوے سکھر کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم ٹریک کی بحالی کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔