گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر کے الیکٹرک کا تکنیکی کام مکمل ہو گیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے دوران شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔