ایشین گیمز میں اسکواش کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کے نور زمان نے اشعب عرفان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
مینز سنگلز کا تیسری پوزیشن کا میچ 26 منٹ تک جاری رہا، جس میں نور زمان نے اشعب عرفان کو 11-7، 11-7 اور 13-11 سے ہرایا۔
ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم کے مینز اور ویمنز ٹیم ایونٹس کل سے شروع ہوں گے۔
مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو دوسری سیڈنگ ملی ہے، قومی ٹیم پول بی میں شامل ہے۔
مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کل پہلے میچ میں فلپائن کے مدِ مقابل ہوگا اور دوسرا میچ کویت کے خلاف کھیلے گا۔
ویمنز ٹیم ایونٹ میں قومی ٹیم کو پول بی میں رکھا گیا ہے۔
ویمنز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کل پہلے میچ میں ہانگ کانگ چائنا کے مدِ مقابل ہو گا جبکہ دوسرا میچ منگولیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔