روما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی کوئین روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کے ساتھ اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

روما مائیکل نے انسٹاگرام پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا۔ 

ویڈیو کے ساتھ #RomaWedsShan بھی استعمال کیا گیا۔

ویڈیو میں روما مائیکل دلہن کے لباس میں جبکہ شان بیگ نفیس سوٹ میں نظر آئے، دونوں نے دبئی کے معروف ہوٹل میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

روما اور شان بیگ کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات 20 نومبر 2026ء کو کراچی میں ہوں گی۔

شادی کی تاریخ کے اعلان پر شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روما مائیکل اور شان بیگ نے اس سے قبل اپنے تعلق کو نجی رکھا تھا، تاہم اب شادی کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات کی تیاریاں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔