بنکاک میں طوفانی بارشیں، پانی میں ڈوبی سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں طوفانی بارشوں کے بعد بد ترین سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی میں ڈوبی سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں، رہائشی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہو گیا اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے اب تک مزید 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تھائی محکمۂ موسمیات نے مزید تیز بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ بنکاک میں 2 روز میں 300 ملی میٹر بارش کے بعد گزشتہ روز شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔