ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں دوبارہ داخلے اور معائنے کی اجازت دے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں صدر مسعود پزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔

جب ان سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں پر عائد سابقہ پابندیوں اور آئندہ انہیں دوبارہ رسائی دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ایرانی صدر نے کہا کہ یہ بات درست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔