ایران میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، گورنر سینٹرل بینک نے اہم پیشرفت قرار دے دیا

گورنر سینٹرل بینک عبدالناصر ہمتی(فائل فوٹو)۔

ایران میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ گورنر سینٹرل بینک عبدالناصر ہمتی نے اسے انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ 

گورنر سینٹرل بینک نے بتایا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 84 اعشاریہ 4 فیصد سے کم ہوکر 83 اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے۔ 

گورنر سینٹرل بینک نے کہا کہ مہنگائی میں گِراوٹ کا رجحان اہم ہے۔