بالی ووڈ اداکار گووندا، اُن کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کومل رانی نے کئی دنوں سے خبروں کی زنیت بن رہے معاملے میں بالآخر خاموشی توڑ دی اور سنیتا آہوجا کو کرارا جواب دے دیا۔
سنیتا آہوجا نے گزشتہ روز اپنے ’ ٹوٹتے گھر‘ کو بچانے کی عوامی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد رانی سوارنکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ردعمل دیا ہے۔
کومل رانی نے اگرچہ اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن ان کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کا اشارہ سنیتا آہوجا کی طرف ہے۔
گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ نے سنیتا آہوجا پر اپنے شوہر کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے، کام سے روکنے اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے الزام عائد کیے۔
انہوں نے کہا کہ جو عورت اپنے شوہر کو جان سے مارنے کی کوشش کرے، ایسی عورتوں کی بدعائیں نہیں لگتیں، پہلے سے ٹوٹے ہوئے گھر کو کوئی بھی نہیں توڑ سکتا۔
کومل رانی سوارنکر نے اس تنازع میں بلاوجہ اپنے نام کے غلط استعمال پر سخت ہدایت کی اور اعتراض اٹھایا۔
آج کل بالی ووڈ میں گووندا اور کومل رانی سوارنکر کے تعلقات کی افواہیں گرم ہیں جبکہ اداکار کی اہلیہ کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ دونوں پر طنز کے تیر چلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔