لاہور پولیس نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنے کے لیے جتھہ تیار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کے ابتدائی بیان کی بنیاد پر خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ ایک خاتون نے جتھہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا اور احتجاج کے لیے نوجوانوں کی ٹریننگ کروائی، ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ ملی ہے۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے تین ساتھی فرار ہو گئے، گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔