امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 37 فیصد تک گر گئی۔
امریکی اخبار کے سروے کے مطابق گزشتہ 36 سال میں یہ کسی بھی امریکی صدر کی وسط مدتی انتخابات سے قبل مقبولیت کی کم ترین سطح ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں صدر ٹرمپ کی کامیابی کے دعوؤں کے باوجود ان کی ری پبلکن جماعت ایران جنگ اور توانائی کی قیمتوں میں ہوتے اضافے کے باعث ان کی کم ہوتی مقبولیت سے پریشان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔