امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھ دیا، اس کا نقشہ بھی جاری کر دیا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک نقشہ جاری کیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھ دیا گیا ہے۔
یہ پوسٹ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے 7 روزہ منصوبہ پیش کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران قطر کے ذریعے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا 7 روزہ منصوبہ امریکا کو بھجوا چکا ہے۔
ایران کے مطابق اگر امریکا یہ منصوبہ قبول کرتا ہے تو ایران 7 روز میں آبنائے ہرمز کھول دے گا۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو شبہ ہے کہ ایران ان کے مطالبات پورے نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع کی جا سکتی ہے۔