پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کر کے 75 کروڑ ڈالرز کی منشیات ضبط کر لی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحیرۂ عرب میں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے آپریشن کیا اور 2800 کلو گرام سے زائد منشیات ضبط کر لیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالرز ہے۔
کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک کے عملے کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔