ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب بھی ایران کی بحری افواج کے ہاتھ میں ہے۔
ایک بیان میں جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی بحری فورس کے باوجود امریکا آبنائے ہرمز چند گھنٹوں کے لیے بھی کُھلی نہ رک سکا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے خلیج فارس میں اپنی افواج بھیج کر ایران سے ہتھیار ڈالنے کی توقع کی تھی، امریکا کو توقع کے برعکس مختلف نوعیت کی ایرانی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی فضائی، بحری اور زمینی افواج کے جدید ساز و سامان کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔