میر رضا کیس میں دوسرا میڈیکل بورڈ بنانے والے شہریار میمن کی ڈی جی ہیلتھ سروسز کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست

میر رضا کیس میں دوسرا میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت دینے والے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہریار میمن نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست دے دی۔

شہریار میمن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سروسز سندھ کو عہدے سے ریلیو کرنے کی درخواست دی ہے، ذاتی نوعیت کے ریمارکس سے ذہنی اذیت اور جذباتی صدمہ پہنچا، عہدہ ذاتی عنایت کے بجائے میرٹ اور محنت سے ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عہدے کی ساکھ اور ذاتی وقار برقرار رکھنے کیلئے موجودہ ذمہ داری جاری رکھنا نامناسب ہے، شہریار میمن نے سیکریٹری صحت اور وزیر صحت کے پرسنل سیکریٹری کو بھی درخواست کی نقول بھیج دیں۔

شہر یار میمن نے میر رضا کیس میں اس وقت کے ڈی جی ہیلتھ سروسز حیدرآباد کو نیا میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کی تھی، شہر یار کو ڈی جی ہیلتھ سروسز کی اضافی ذمے داری 4 دن پہلے اس وقت دی گئی تھی جب سابق ڈی جی کا تحقیقاتی کمیشن میں بیان جاری تھا ۔