ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر عباس عراقچی اور فیصل بن فرحان کی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب حاقان فیدان اور عمانی ہم منصب البوسیدی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔