چینی صدر کے ساتھ ملاقات دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی، امریکی صدر

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات چین اور امریکا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ 

واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان بہت بڑے کام ہونے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی اوول آفس میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم جو فیصلے کریں گے وہ آنے والی کئی دہائیوں تک امن اور خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اوول آفس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تصویر جاری کی۔

چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی صدر نے صدارتی پروٹوکول کے برخلاف خود ایئرپورٹ جا کر معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک استحکام پر مبنی رہے ہیں۔ آج امریکا اور چین ایک تاریخی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔