یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی نوجوان روسی بمباری کے وقت کیف کی عمارت میں موجود تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون حملہ، مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے کے قریب وسطی کیف کے ضلع پیچرسکی میں اس خاندان کے گھر پر ہوا۔
حملے میں نوجوان کی والدہ زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔