نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر فلسطین کے حق میں ہونے والے مارچ میں یہودی مظاہرین نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ دنیا بھر کے یہودیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر یہودی امن کے حامی گروپ کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں 400 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اقوامِ متحدہ کے قریب ہی اسرائیل کے حامی مظاہرین نے جوابی احتجاج کیا اور اسرائیل سے کارروائی جاری رکھنے کے مطالبات کیے۔
دونوں جانب موجود مظاہرین نے ایک دوسرے کے خلاف بھی نعرے لگائے۔
بعد ازاں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی اقوامِ متحدہ میں آمد کے خلاف مارچ کیا۔
نیویارک پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران 103 افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔