نیپالی وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کالا چشمہ کیوں پہنا؟

بلیندرا شاہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیپال کے وزیرِ اعظم بلیندرا شاہ کا کالا چشمہ ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بلیندرا شاہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھی اپنا کالا چشمہ پہنے رکھا، اب سوال اُٹھتا ہے کہ آخر اُنہوں نے ایسا کیوں کیا؟

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بلیندرا شاہ سیاست میں آنے سے پہلے ایک ریپر تھے، سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد کٹھمنڈو کے میئر اور پھر نیپال کے وزیرِ اعظم بننے کے بعد سیاسی سفر کے دوران بھی کالا چشمہ ان کے لباس کا مستقل حصہ رہا ہے۔

رپورٹ میں نیپالی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے نیپال کے پارلیمانی سیکریٹریٹ کو پیش کی گئی ایک میڈیکل رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلیندرا شاہ کی آنکھوں میں روشنی کی حساسیت اور خشکی کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیپالی وزیرِاعظم بلیندرا شاہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی چشمہ نہیں اتارا تھا۔