بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ماں بننے کے بعد جسم میں آنے والی تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے سوال اٹھایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کسی خاتون کے جسم میں آنے والی تبدیلی کو منفی انداز میں کیوں دیکھا جاتا ہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ جسم میں کسی بھی تبدیلی کو منفی قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے صرف چند ماہ بعد خاتون سے یہ توقع کرنا کہ وہ دوبارہ پہلے جیسی نظر آنے لگے، انتہائی نامناسب رویہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے جسم کی ان تبدیلیوں کو ایک اعزاز سمجھتی ہوں۔
اداکارہ نے سوال اٹھایا ہے کہ شادی اور بچوں کے بعد اداکاراؤں کے مخصوص کردار کرنے پر انہیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ستمبر 2023ء میں شادی کی تھی، جوڑے نے اگست 2025ء میں اپنے ہاں بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا اور اکتوبر میں بیٹے کے والدین بنے تھے۔
انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’نیر‘ رکھا تھا، جس کے معنی پاکیزگی اور وقار کے ہیں۔