اقوامِ متحدہ میں 80 ممالک نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اقوامِ متحدہ میں مشترکہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی کارروائیاں عالمی سلامتی، بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔
مشترکہ بیان میں حوثیوں کی جانب سے یمن میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے، سعودی عرب پر مسلسل حملوں اور بحیرۂ احمر میں حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیان کے حامیوں میں خلیجی عرب ممالک اور بڑی مغربی طاقتیں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی آبنائے باب المندب کی جانب پیش قدمی سے عالمی بحری تجارت، سمندری سلامتی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور حوثی اپنے اقدامات کو دفاع قرار دے رہے ہیں۔