ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

— فائل فوٹو

فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر (Hayden Panettiere) کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔

36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپتالوں سے باہر، تشدد، اچانک، غیر متوقع اور مشکوک اموات کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق اداکارہ کی موت  فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے باعث ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ تمام چیزیں ادویات اور کیمیکلز ہیں (درد، نیند، دماغی امراض کی دوا)، جن میں سے کچھ عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی خطرناک اور جان لیوا منشیات ہیں۔

گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی کیرولائنا کے گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیڈن پنیٹیئر کے جسم میں کئی ادویات کے زہریلے اثرات پائے گئے۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت ایک حادثہ تھی، چوٹ یا دیگر کسی چیز کے ایسے کوئی آثار نہیں ملے جو ان کی موت کا سبب بنے ہوں۔

خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔