سی ٹی ڈی کا گڑھی شیر داد ورسک میں آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

فائل فوٹو۔

سی ٹی ڈی نے گڑھی شیر داد ورسک میں آپریشن کے دوران خود کش بمبار کو ہلاک کردیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار آفاق شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق افغان خودکش بمبار سانگری نے عمارت کی چھت پر جا کر فرار ہونے کی کوشش کی، آپریشن کے دوران علاقے کا موثر محاصرہ کیا گیا، ڈرون کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔

تین خودکش بمباروں کی پشاور میں حساس تنصیب کو نشانہ بنانے کی اطلاع تھی۔