نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینا فرانس کا دہرا معیار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل

ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیار کا الزام لگایا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا کہ ایک جانب تو فرانسیسی صدر امانویل میکروں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بین الاقوامی قانون کی پاس داری کی بات کر رہے تھے۔

جب کہ دوسری جانب انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فرانس کی فضائی حدود پر سے پرواز کی اجازت بھی دے دی۔

ایمنسٹی نے کہا کہ جب فرانس نے ایک ایسے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی فضاؤں تک رسائی دی جو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے تو کیا فرانس بھی مجرموں کے سزا سے فرار میں حصّے دار نہیں؟

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کی بے عملی کے سبب آپ کی ساکھ کیا رہ جاتی ہے؟