عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسینیشن سینٹر فعال

—فائل فوٹو 

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسینیشن سینٹر فعال کر دیا گیا۔

فوکل پرسن غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق پشاور کے عمرہ زائرین کے لیے 15 اکتوبر سے ویکسینیشن لازمی ہو گا، پشاور کے عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک ویکسینیشن کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پشاور ویکسینیشن سینٹر میں خواتین اور مردوں کے 20 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، ویکسینیشن سینٹر میں نادرا کے 2 سہولت سینٹر بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

فوکل پرسن کے مطابق پشاور کے شہری سفر سے کم از کم 10 دن قبل ویکسینیشن کروا لیں۔