آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز— فائل فوٹو

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی کے اے آئی ایجنٹ نے جون میں آسٹریلوی حکومت کی ویب سائٹ ہیک کی اور ہیلتھ کیئر اسکیم کے غیر حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کو واقعے کا علم اگست میں ہوا لیکن کمپنی نے آسٹریلوی حکام کو 10 ستمبر کو آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے مختلف سرکاری ویب سائٹس سے معلومات حاصل کرنے کے دوران ایسی کارروائیاں کیں جو کمپنی نے نہیں چاہی تھیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کے مطابق فی الحال ذاتی معلومات تک رسائی کے شواہد نہیں ملے، تاہم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے بات چیت میں واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات آسٹریلوی سائبر سیکیورٹی ادارہ کرے گا۔