غیر ملکی شہری سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

—فائل فوٹو

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں غیر ملکی شہری لٹ گیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

5 ڈاکو غیر ملکی کو یرغمال بنا کر اس سے 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 میں سے 1 ڈاکو پولیس وردی میں تھا، ڈاکو ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں رہے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنایا، گھر کی تلاشی کے دوران 80 لاکھ روپے لوٹے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے مختلف شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔