حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا

—فائل فوٹو

سی ٹی ڈی کی جوائنٹ ٹیم نے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گرد تنظیموں نے مل کر کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا۔

حملہ آور ساتھیوں کو سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے چھڑانا چاہتے تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے کوہاٹ میں کچھ دن قیام کیا، ہلاک خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ڈیٹا اور تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔