میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں: حرا

—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں، تاہم شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا ہے کہ ایسا نہیں کہ میں اور مانی آپس میں لڑتے نہیں، بلکہ دونوں کے درمیان شدید جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ایک عام لڑائی ہوتی ہے جبکہ کبھی کبھار بات جارحانہ جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں اور مانی دن میں کئی مرتبہ لڑتے ہیں، لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میرا شوہر ہی میرا دوست بن جائے گا۔

حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے، تاہم میں اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں، حتیٰ کہ لڑائی کے دوران بھی دونوں کے درمیان بات چیت جاری رہتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماشاء اللّٰہ میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں، ساتھ ہی نظرِ بد سے بچنے کی دعا بھی کی ہے۔