برطانیہ کی ایئر فورس نے دشمن کی جانب سےجاسوسی کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے سیٹیلائٹ جیمرز کا خفیہ استعمال شروع کردیا ہے جو گراؤنڈ بیسڈ سیٹیلائٹس کو جام کردیتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رائل ایئر فورس نے جدید الیکٹرانک جنگی نظام نصب کیا ہے تاکہ جارح ریاستیں برطانوی فوج کی جاسوسی نہ کرسکیں۔
یہ آلات ایک سال سے فعال ہیں اور انہیں خفیہ طور پر نصب کیا گیا تھا۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آلات دیگر سیٹیلائٹس کے دیکھنے کی صلاحیت ختم کردیتے ہیں اور ان کے ڈیٹا منتقل کرنے میں بھی مداخلت کرتے ہیں۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ برطانیہ نے یہ ٹیکنالوجی کسی ملک سے حاصل کی یا خود تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ نظام ایئرفورس کا خصوصی یونٹ آپریٹ کررہا ہے جو کہ خلائی انفرااسٹرکچر کو محفوظ بناتا ہے۔