اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس نے ملاقات کی۔
کاجا کالاس نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگ سے پہلے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ٹول یا فیس عائد نہیں تھی اور جنگ کے بعد بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمدورفت آزاد اور بلا رکاوٹ ہونی چاہیے۔
یورپی کمیشن کی نائب صدر کے مطابق ملاقات کے دوران ایران میں اندرونی کریک ڈاؤن، بالخصوص پھانسیوں اور سزائے موت کے مقدمات میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔