لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود۔فوٹو: فائل

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر کردیے گئے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریت کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ ترک وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان نے گز شتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔