نیتن یاہو و اسرائیل کاٹز کا حماس کے مالیاتی شعبے کے سربراہ محمد ابو علوان کو شہید کرنے کا دعویٰ

— فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حماس کے مالیاتی شعبے کے سربراہ محمد ابو علوان شہید ہو گئے ہیں۔

اکتوبر 2025ء سے نافذ جنگ بندی کے دوران یہ حملہ کیا گیا ہے، جبکہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فوجی کارروائیاں ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری مشترکہ بیان میں نیتن یاہو اور اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج اور داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کی اس کارروائی پر تعریف کی ہے، جسے انہوں نے درست اور ہدفی آپریشن قرار دیا ہے۔

اس سے قبل خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، تاہم یہ واضح نہیں کہ نیتن یاہو جس حملے کا ذکر کیا ہے وہ یہی حملہ ہے۔