میئر ظہران ممدانی کی قیادت میں بلدیہ نیو یارک نے ایک نیا اقدام کیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیلیوری ورکرز کے لیے بڑا معاوضہ پیکیج تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری کمپنی پر ورکرز کی تنخواہوں کی شکایات پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد ورکرز کو 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ملیں گے، بلدیہ نیو یارک اور ڈیلیوری کمپنی کے درمیان 13 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز جرمانہ اور دیگر اخراجات ادا کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں ہزاروں ورکرز کو کم یا تاخیر سے ادائیگی کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد اب فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم معاوضہ 22.13 ڈالرز فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔