ایران کیخلاف جنگ میں 1 اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق

—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ دفاع نے ایران کے خلاف جنگ میں ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

پینٹاگون کے مطابق ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے ایران سے جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت اور 417 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

امریکی محکمۂ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے مطابق یہ ہلاکتیں جنگ کے پہلے 4 ماہ میں ہوئیں، اسی مدت میں ایرانی حملوں میں 18 امریکی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور 30 ڈرون تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون 2026ء کے درمیان 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں جبکہ 7 فوجی غیر جنگی واقعات میں جان سے گئے۔