آئی پی ایل سمیت مختلف بھارتی کرکٹ لیگز میں میچ فکسنگ، کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اور کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میچز فکسنگ انکشافات نے بھارتی کرکٹ پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔ سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہے۔ 

آئی پی ایل 2025 کے 5 میچز فکس کیے تھے، رچت بھاٹیا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرنچائز چنئی سپر کنگز کی ٹیم کی معلومات بکیز تک لاکھوں روپے میں پہنچتی رہیں۔ 5 میچز کے اندر کی خبریں 3 کروڑ روپے میں بکیز کو دی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف آئی پی ایل نہیں سید مشتاق علی ٹرافی کے میچز بھی فکس ہوتے تھے۔ رانجی ٹرافی اور دہلی پریمیئر لیگ کے میچز بھی فکس ہوتے تھے۔ 

میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایکشن لیتے ہوئے لیگ میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا اعلان کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ  کے مطاب ڈی ڈی سی اے کا کہنا ہے کہ الزامات سے متعلق متعلقہ حکام کو لکھ دیا گیا جس میں جائزہ لینے کی درخواست کی گئی۔