امریکا اقوام متحدہ میں ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے تیار ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ 

مارکو روبیو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانیوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال نیویارک آنیوالے ایرانی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں، ایرانی حکام سے ملاقات خارج ازامکان نہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکام سے بات چیت میں پیشرفت کی توقع ہو تو امریکا اس کے لیے تیار ہے۔