قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر ملزم کو 8 سال قید کی سزا

تصویر بشکریہ: بی بی سی

برطانیہ میں قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر ملزم کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم کا تعلق انگلستان کی کینٹ کاؤنٹی کے قصے جیلنگھم سے ہے۔

لندن سے رپورٹ ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز شیئر کرتا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ونچسٹر کراؤن کورٹ میں 24 سالہ شخص کو سزا سنائی گئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پر دہشتگرد مواد کی تشہیر اور کالعدم تنظیم کی حمایت کے الزامات تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پر 15 برس تک سیریئس کرائم پروینشن آرڈر کا اطلاق بھی ہوگا۔