ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔

اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 4322 ڈالر فی اونس ہے۔