بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

— فائل فوٹو

ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بھارتی ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 216 رنز بنائے جبکہ سری لنکا ویمنز ٹیم صرف 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

بعد ازاں بنگلا دیشی ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔