صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فیصد رہ گئی

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر کر 29 فیصد رہ گئی۔

امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آراء صرف 26 فیصد رہیں، جبکہ 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

سروے میں 68 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معیشت کے انتظام پر 71 فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزید بڑھی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے معیشت کو مضبوط قرار دیا ہے۔