امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 7 بجے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا گرین لینڈ میں ایک سابق فوجی اڈے کو بحال اور دوسرے اڈے پر فوجی تعینات کرے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو گرین لینڈ اور اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم دفاعی انتظام کے لیے امریکی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔