خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4 افسران کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کے شوہر نے1 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ برانچ منیجر نے مزید 5 لاکھ منظور کرانے کی پیشکش کی۔ 

برانچ منیجر نے خاتون کو اکیلے برانچ آنے کا کہا، نازیبا گفتگو کی اور فون کالز کیں۔ فون نمبر بلاک کرنے کے باوجود سینئر اور جونیئر منیجر کے نمبروں سے رابطہ کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کرلی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔