ایشین گیمز میں ایکوسٹرین ایونٹنگ کا شیڈول سمندری طوفان کے خدشے کے باعث تبدیل ہوگیا۔
پاکستان کے عثمان خان اور گھوڑے ایڈن ڈو ویریٹ نے ویٹرنری انسپیکشن کامیابی سے مکمل کرلی، ویٹرنری انسپیکشن میں ایڈن ڈو ویریٹ کو مقابلے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔
موسم کی صورتحال کے باعث آج تمام گھوڑے اصطبل میں رہیں گے، ایکوسٹرین ایونٹنگ کے ڈریسیج اور شو جمپنگ مقابلے اب منگل جبکہ کراس کنٹری مقابلے بدھ کو ہوں گے۔