لاہور ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی چیلنج کر دی گئی۔
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم ڈپارٹمنٹ، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی سی کے غیر قانونی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور سے حراست میں لے کر نظر بند کر دیا گیا، دونوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔