پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

—فائل فوٹو

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

 ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ڈرون کو نئے جدید فضائی دفاعی نظام کی مدد سے چند گھنٹے قبل نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی نے تباہ کیے گئے امریکی ڈرون کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

اس سے قبل ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر تکلیف دہ حملے کریں گے۔

ایک بیان میں خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو خطے میں امریکا کے تمام اڈّوں اور مفادات پر کسی غور و فکر اور حد کے بغیر مسلسل، مؤثر اور تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے۔